نسبتیں

Published February 17, 2020 by sidmary

یہ ساری نسبتیں
حسرت کی, بارش سے…
پرائ ہیں.

مرے تو شہر میں ساون
فلک کے سارے در کھلنے کا موقعہ ہے

یہ قطرے جو بلندی سے مرے آنگن میں آتے ہیں
کسی کے بند ہونٹوں کی دعا,
کوئ آرزو مقبول ہونے کا
پیام ہوتے ہیں

کھلے در کی خبر پاکر
کسی زنگ خوردہ حسرت کو
اوپر آسمانوں تک سفر کا اذن ملتا ہے

اور اگر ایسے میں
کوئ
یاد آجائے
تو آنکھوں کی نمی دھونے کو
بارش پاس ہوتی ہے
اگر دل کا زخم کوئ کھل بھی جائے تو
خوشبو, ہوا, پانی
سبھی مرحم لگاتے ہیں

وہ کہتے ہیں
کہ اس موسم میں داغ دل ابھرتا ہے
وہ کیا جانیں
کہ میرے شہر میں
ساون میں
داغ دل اترتے ہیں

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Google photo

You are commenting using your Google account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

Connecting to %s

%d bloggers like this: